آزاد کشمیر کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات اٹھا رہی ہے: وزیرِ اعظم عمران خان آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے گفتگو کررہے تھے جنھو ں نے ان سے ملاقات کی ،ملاقات میں آزاد کشمیر ترقیاتی پیکیج اور پانچ سالہ ترقیاتی پلان پر گفتگوہوئی،ترقیاتی پیکیج میں سیاحتی انفراسٹرکچر، بنیادی صحت و تعلیم اور ایل او سی کے قریب مقیم آبادی کیلئے منصوبے شامل ہیں .اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ریاست میں سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔