آئی جی نے شہری کی شکایت پر ایس ایچ اواشتیاق شاہ کو معطل کردیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے اپنے دفترکے سامنے کھلی کچہری لگائی جس میں سرقہ بالجبر کی واردات پر گمشدگی کی رپٹ درج کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ نون اشتیاق شاہ کو معطل کردیا جبکہ ایس ڈی پی او سے وضاحت طلب کرلی کھلی کچہری کے دوران شہری نے ایس ایچ او نون کے خلاف شکایت کی کہ سنیچنگ کی واردات پرگمشدگی کی رپٹ درج کی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سن کر بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے محکمہ پولیس کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیںانہوں نے کہا کہ تمام افسران کسی بھی واردات پر فوری مقدمات کا اندراج کریںمقدمہ کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔