‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

ہنزہ: 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشئیر سے پانی کا اخراج شروع

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا جب کہ حسن آباد نالے میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تین سال قبل شیسپر گلیشیئر کےسرکنے سےگلیشیئر کی دوسری جانب پہاڑوں کے درمیان ایک جھیل وجود میں آئی تھی جس سے گرمیوں کے دوران پانی کا اخراج ہوتا ہے جب کہ سردیوں میں پانی کا بہاؤ رک جاتا ہے، اس سےگزشتہ اکتوبر سے پانی کا اخراج رک گیا تھا۔ 

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی دیوار بھی بنائی گئی ہے جب کہ کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، چار ہزار کیوسک پانی کے اخراج کی صورت میں نقصان کا اندیشہ کم ہے، خطرے کی صورت میں 30 گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

You might also like