‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

کراچی کے حلقے این اے 245 میں پولنگ کا عمل جاری ، 15 امیدوار مدمقابل ، تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے،صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ روزنامہ جنگ "کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 245کےضمنی انتخاب میں 15امیدوار مدمقابل ہیں،پولیس نے پولنگ سٹیشن نمبر 129خداداد کالونی میں میڈیا کو کوریج سے روک دیا ہے ،سب انسپکٹر نذیر احمد کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہمارے پاس میڈیا کو کوریج کی اجازت دینے کا کوئی لیٹر نہیں ہے۔ پولنگ سٹیشن نمبر 88، 89، 125 اور 130 خدادا دکالونی میں ووٹنگ اب تک شروع نہیں ہو سکی،پریزائیڈنگ افسران کے مطابق پولنگ ایجنٹس کے نہ آنے کی وجہ سے ان پولنگ سٹیشنز میں پولنگ شروع نہیں ہو سکی ،پولنگ سٹیشن نمبر 125 اور 130 کے پریزائیڈنگ افسرکا کہنا ہے کہ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کا انتظار ہے، ان کی موجودگی میں بیلٹ باکسز سِیل ہوں گے۔ دوسری جانب پولنگ سٹیشن نمبر 88 اور 89 کے پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں بیلٹ باکسز سِیل کر دیے گئے،این اے 245کے کُل 263 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 201 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،جہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا چکے ہیں ،پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز بھی تعینات ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کی یہ نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی،حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے،پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں ،اس حلقے میں ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر مقابلے میں موجود ہیں۔ محمد احمد رضا، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد بھی امیدوار ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے لوگ آج اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔

You might also like