بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

لاھور جلسہ کامیاب یا ناکام- ایک پر مغز تجزیہ-

ناظرین پروگرام ش غ میں خوش آمدید، میں ھوں آپ کی ھوسٹ شدومد۔ اج ھم بات کریں گے کہ کیا تیرہ اگست کو ھوا لاھور کا جلسہ کامیاب تھا یا نھیں ؟ ناظرین ھم نے ھاکی سٹیڈیم کے ڈیذائنر سے تصدیق کی ھے کہ سٹیڈیم کا کل رقبہ چار مریع کلومیٹر ھے اور ھر انکلوژر میں سولہ سیڑھیاں ہیں اور ایک قطار میں پچاس بندے اپنی قمیص سے فرش صاف کر کے آرام سے بیٹھ سکتے ہیں-اس طرح تیس ھزار تماشائیوں کے لئے بیٹھنے کی گنجائش ھے اسٹیڈیم میں- گراؤنڈ کے اندر جہاں اسٹروٹرف اکھاڑی گئی ھے وھاں کوئی سترہ سو بندہ آ سکتا ھے – گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ خالی جگہ پر چھ سو سے سات سو بندے بیٹھ سکتے ہیں – کل یہ کوئی بتیس ھزار بندہ بنتا ھے- پولیس کا خیال ھے کہ سٹیڈیم کے باھر شمال کی طرف لوگ زیادہ ہیں ، لگ بھگ تین ھزار ھونگے، جنوب کی طرف زیادہ لوگ نھیں ہیں- لاھور میں کہا جاتا ھے کہ سٹیڈیم کے باھر اگر شمال کی طرف بندے زیادہ ھوں تو جلسہ کامیاب کہلاتا ھے-
ایک اور اھم نقطہ ھمیں ذھن میں رکھنا چاھیے کہ یہ اسٹیڈیم تماشائیوں کے لئے بنایا گیا تھا- سیاسی کارکن تماشائیوں کی نسبت تھوڑے نظریاتی ھوتے ہیں تو یقیننا وزنی بھی ھوتے ہونگے- یہ ایک الگ بحث ھے کہ ان میں سے کتنے تماشائی تھے اور کتنے سیاسی کارکن –
ناظریں ھمارے ساتھ ایک لیگ کے راھنما عین غین بھی ہیں – ائے ان کی رائے پوچھتے ہیں-
شکریہ ض ، میں پچھلے پچاس سال سے لاھور میں رہ رھا ھوں اور اپنے گھر سے ھاکی سٹیڈیم تک میں آنکھیں بند کر کے پہنچ سکتا ھوں- میں باقاعدگی سے ھر اتوار حلوہ پوڑی کا ناشتہ ادھر سامنے پہلوان کی دوکان سے ھی کرتا ھوں -ھاکی سٹیڈیم کا گیٹ جب بن رھا تھا تو ھم چھوٹے چھوٹے ھوتے تھے اور روز دیکھنے آتے تھے- جہاں سے لوگ اندر گزرتے ہیں اس گیٹ کی چوڑائی دو فٹ اور اونچائی سوا چھ فٹ رکھی گئی ھے- ادھر ھم نے بہت ھاکی دیکھی ھے-سکیورٹی چیک وغیرہ کرنے کے بعد پنتالیس سیکنڈ میں ایک بندہ اندر گزرتا ھے – اگر صبح فجر کے بعد بھی گراؤنڈ میں انٹری شروع ھوئی ھے تو مشکل سے یہ کوئی گیارہ ھزار کے قریب لوگ ھونگے- میں نھیں سمجھتا یہ کوئی کامیاب جلسہ ھے-
ناظریں اھم موضوع پر ھماری گفتگو جاری ھے- وقفہ کے بعد دوبارہ حاظر ھوتے ہیں – جائیے گا نھیں ھمارے ساتھ وہ ٹھیکیدار موجود ہیں جنہوں نے اس اسٹیڈیم کو تعمیر کروایا-
وقفے کے بعدخوش آمدید ناظرین؛ جی، ٹھیکیدار صاحب – آپ کی رائے میں یہ جلسہ کامیاب ھے یا نھیں-
دیکھیں جی ھم نے یہ سٹیڈیم چار ایک سے بنایا تھا-
جی یہ چار ایک کیا ھے؟
جی میڈم چار ایک کا مطلب ھے کہ جو میٹیریل استعمال کیا گیا اس میں ایک بوری سیمنٹ اور چار بوری ریت تھی – کیونکہ ھاکی دیکھنے والے تماشائی وزن میں تھوڑے ھلکے ھوتے ہیں تو سیمنٹ اور سریے کا استعمال ھم نے کم ھی کیا تھا- میرے حساب سے تو جتنے لوگ یہ کہ رھے ہیں ، یہ اسٹیڈیم تو اس کا وزن نھی سہہ سکتا- میں تو جلسے کو ناکام ھی کہوں گا-
جی ناظریں آپ نے دونوں طرف سے دلائل سنیں ہیں ، آپ خود فیصلہ کریں کہ جلسہ کامیاب تھا یا ناکام-

You might also like