بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

شہادت-محظ لفظ نھیں ، داستان ھے

روز مرہ کی الجھنوں میں مصروف ھم سب سننے اور لکھنے والوں کو "شہادت” بڑا معمول کا لفظ لگتا ھے – یہ محظ لفظ نھیں یہ ایک پوری داستان ھے- ھر ایک شہادت علیحدہ کہانی ھے- قربانی اور فرض کی لازوال کہانی ھے- اس لفظ کے پیچھے دس، بیس پچیس سال کی تربیت، ڈسپلن، ملک سے محبت، خاکی وردی سے پیار اور بہت کچھ پنہاں ھے- کاش اپنی جان قربان کرنے والے اور جو پیچھے بچ گئے ان کو لفظوں میں سمویا جا سکتا تو سننے والوں کا کلیجہ پھٹ جاتا-کاش کہ سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنے اور سیاسی بیانات دینے والے اس کہانی کا کچھ حصہ ہی سمجھ پائیں کہ جب کوئی افسر یا سپاھی کسی مشن پر جانے کی تیاری کرتا ھے، منصوبہ بندی کرتا ھے، پھر شیر کی طرح اپنے دشمن پر ٹوٹ پڑتا ھے اور جب آئ ای ڈی کا دھماکہ ھوتا ھے اور اس کا جسم ابلتے پانی کی طرح ھوا میں تحلیل ھو جاتا ھے تو اس وقت اس مرد آھن کے کیا جزبات ھوتے ھونگے- موت برحق ھے، لیکن وطن کا دفاع کرتے ھوئےآپ زندگی کو اللہ کے سپرد کر دینا، اس کے معنی میرے جیسے عام سمجھ بوجھ رکھنے والے آدمی کی عقل سے بالا ہیں- دنیا کی تمام لزتوں کو خیر آباد کہ کر، اپنے تمام رشتوں، بچوں ، ماں باپ، بیوی سب کو اللہ کے حوالے کر کے دشمن کی گولیوں کو سینے پر سہنا تاکہ میرا ملک محفوظ رھے- تاکہ ھم عوام آزادی کا جشن منا سکیں، کیا اس کہانی کا ادراک ھے ھم کو- جب جسد خاکی لکڑی کے تابوت میں گھر پہنچتا ھے تو، اس قیامت صغراں کا ادارک ھے تم کو- کیا یہ کھیل ھے، کیا بیٹے کی میت کو لحد میں اتارنا ، اپنے خاوند کے جسد خاکی کو ھمیشہ کے لئے الوداع کر دینا، اپنے باپ کو بچپن میں ھی کھو دینا، یہ صرف ایک لفظ نھیں، وطن پر مر مٹنے کی ایک لازوال کہانی ھے- آپ اسے سوشل میڈیا پوسٹ یا محظ ایک سیاسی بیان نہ بناؤ- یہ بائیس کروڑ عوام کے پاکستان کی بقا کی کہانی ھے- ھزاروں شیروں کی اپنے وطن کے لئے جان دینے کی داستان ھے-

You might also like