پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

شہرقائد میں پولیس ہیڈکوارٹر میں دھماکہ،2اہلکار شہید، 2زخمی ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔چالیس سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر، کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے سے پولیس اہلکاروں نے دو دستی بم باہر نکالے تھے کہ ان میں سے ایک کی پن نکل گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ آصف اعجاز جہاز شیخ کے مطابق یہ کوت ایسی جگہ پر ہے جہاں دہشت گردی کا کوئی عنصر ظاہر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسلحے کا معائنہ کوت کے اندر ہی ہونا چاہیے تھا اہلکاروں نے دستی بم باہر کیوں نکالے، اس امر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والا صابر پولیس کانسٹیبل اور بطور موچی کام کرتا تھا