پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

مشہور خاتون ٹک ٹاکر شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار

فیصل آباد (نیوزڈیسک )فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیاہے جس نے بڑی چالاکی سے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا اور پھر واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔ 1 ماہ قبل تھانہ اگوکی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران خلیل احمد نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ڈی پی او سید ذیشان رضا نے دوران ڈکیتی قتل کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے.مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی ہے نے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات استوار کر رکھے تھے اور وہ رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی لیے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر کیساتھ ملکر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور شوہر کو قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا۔پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کو گرفتار کرلیا جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان اور ایک نامعلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

You might also like