پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار

لاہور (نیوزڈیسک ) رپورٹس کے مطابق پاکستان ایشیاء کپ 2022ء میں 28 اگست کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) آئندہ ماہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ بھارت، سری لنکا، افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش نے پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے اپنی جگہیں پکی کر دی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات، نیپال، عمان، ہانگ کانگ اور دیگر کی ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی، جو کہ 21 اگست سے شروع ہونے والی ہیں۔مقابلے کا مین راؤنڈ 27 اگست سے شروع ہوگا۔ ہندوستان کا ممکنہ طور پر 28 اگست کو پاکستان سے ٹکراؤ ہوگا اور یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں حریف یو اے ای میں 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی اسٹیج پر آمنے سامنے ہوں گے، جہاں وہ گروپ مرحلے کے دوران آمنے سامنے آئے تھے۔اس وقت پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی جو کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں گرین شرٹس کی بلیو شرٹس کے خلاف پہلی کامیابی تھی ۔بابر اعظم کی زیرقیادت ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ بھارت گروپ مرحلے سے باہر ہو گیا۔ ایشیا کپ کا تازہ ترین ایڈیشن ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ اصل میں 2020ء میں منعقد ہونا تھا لیکن COVID-19 کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ہندوستان دفاعی چیمپئن ہے جس نے 2018ء کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ریکارڈ چھٹا ٹائٹل جیتا۔ واضح رہے کہ ہندوستان دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں داخل ہوگا کیونکہ اس نے ایشیا کپ کے آخری ایڈیشن کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

You might also like