پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، قومی ٹیم تیسری پوزیشن پر براجمان

لاہور(نیوزڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن پر انٹری دے دی جب کہ سلواوور ریٹ پر پوائنٹس کی کٹوتی نے بھارت کو تنزلی پر مجبور کر دیا۔ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 378رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے سیریز 2-2سے برابر کرلی، اسی کے ساتھ بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کے 2قیمتی پوائنٹس سے بھی محروم ہو گئی،سلو اوور ریٹ کی وجہ سے مہمان سائیڈ پر 2پوائنٹس کی پنالٹی ہوئی،کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ بھی ہوا، اس وجہ سے پاکستان کو تیسری پوزیشن پرقبضہ جمانے کا موقع مل گیا،اس میچ میں فیلڈ امپائر علیم ڈار اور رچرڈ کیٹل برو، تھرڈ امپائر ماریس اراسمس ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا (77.78 )پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، جنوبی افریقہ (71.43) دوسرے، پاکستان (52.38 )تیسرے، بھارت (52.08 )چوتھے، ویسٹ انڈیز (50 )پانچویں، سری لنکا (47.62 )چھٹے، انگلینڈ(33.33)ساتویں، نیوزی لینڈ(25.93 )آٹھویں اور بنگلہ دیش (13.33 )پرسنٹیج پوائنٹس کیساتھ نویں نمبر پر ہے۔پاکستان نے ابھی تک 3میچز جیتے، 2میں شکست ہوئی اور اتنے ہی ڈرا کیے،رواں ماہ دورہ سری لنکا میں میزبان ٹیم کیخلاف فتوحات ٹیم کی پوزیشن مزید بہتر بناسکتی ہے۔

You might also like