‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں 10 ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ فیڈمک کے سابق سی ای او رانا یوسف اور سیکرٹری اسپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان پر فرح گوگی اور ان کی والدہ کی کمپنی کو غیرقانونی طور پر انڈسٹریل پلاٹ دینے کا الزام ہے۔حکام کے مطابق ملزمان نے فیصل آباد اسپیشل اکنامک زون میں قیمتی انڈسٹریل پلاٹ کوڑیوں کے بھاؤ الاٹ کیا، 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپےجعلی کمپنی بناکر الاٹ کروایا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل پلاٹ لینے کے لیے کمپنی کی ویلیو 2 ارب روپے ہونی چاہیے تھی، فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے 2 ارب روپے کی جعلی گارنٹی دی۔حکام کےمطابق اینٹی کرپشن فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے، گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

You might also like