پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

رمیز راجا کا میانداد کو گلے لگانا شائقین کرکٹ کو جذباتی کرگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو گلے لگانا شائقینِ کرکٹ کو بھاگیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی تبصرے شروع کردیے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز سے ملاقات کی۔رمیز راجا اور سابق کرکٹرز نے کرکٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور کچھ پُرانی یادیں بھی تازہ کیں۔اس موقع پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے اپنے ساتھی کرکٹر جاوید میانداد کو گلے سے لگاکر عاجزی و انکساری کی مثال قائم کی۔رمیز راجا اور جاوید میانداد کی گلے لگنے کی تصویر سوشل میڈیا زیرِ گردش ہے جس پر ناصرف صارفین نے تبصرے کیے بلکہ خود چیئرمین پی سی بی بھی تصویر پر تبصرہ کرنے سے خود کو روک نہ سکے۔ٹوئٹر پر معروف شاعر فاضل جمیلی نے بھی اس تصویر پر شاعرانہ انداز اپنایا، جسے رمیز راجہ کی جانب سے بھی پسند کیا گیا۔اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجا نے لکھا کہ ’واقعی! یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے‘۔دوسری جانب شائقین کرکٹ بھی تصویر دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔منظور احمد نامی صارف نے کہا کہ ’اللّہ آپ دونوں کو ہمیشہ سلامت رکھے، آپ کی عمر دراز کرے، آمین‘۔