پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

بجلی پٹرول مزیدمہنگے ،آئی ایم ایف کی نئی شرائط

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض جاری کرنے سے قبل سخت شرائط جاری کی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضا فہ ،855 ارب روپے اکٹھا کرنے کے لیے بتدریج 50روپے لٹر پیٹرولیم لیوی لگانے اور پیٹرولیم قیمتوں کے تعین میں حکومت کے کردار کو ختم کر ناشامل ہے، آئی ایم ایف کے یہ مطالبات حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات ( پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کے لیے آج قومی اسمبلی سے منظوری لینے کے 10 فیصلے کے موقع پر سامنے آئے ہیں، ترمیم میں ہائی سپیڈ ڈیزل، پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل ، ایچ او بی سی ، ای گیسولین، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لگانے کی تجویز ہے، اس کے علاوہ 30 ہزار روپے فی میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس لیوی کی بھی تجویز ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے انسداد بدعنوانی ٹاسک فورس قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو سرکاری محکموں میں بد عنوانی کا خاتمہ کیلئے نافذ قوانین کا جائزہ لے گی ، عالمی ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم قیمتوں کا تعین ڈی ریگولیٹ کرے اس وقت حکومت تینوں کا تعین ہر پندرہ روز میں کرتی ہے دی ر یگولیٹ ہونے کا مطلب ہے کہ اب روزانہ کی بنیاد پر پٹرول پمپوں پر قیمتوں میں ردو بدل ہوا کریگا۔ حکومت جس قیمت پر پٹرول عالمی منڈی سے خریدے گی وہ پوری قیمت صارفین سے وصول کی جائیگی ۔ پٹرولیم مصنوعات پر حکومتی ٹیکسز اس کے علاوہ ہو نگے ۔ اگر ان شرائط کے نفاذ کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط کی منظوری اور پروگرام کی بحالی کی درخواست اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کرے گا، اس عمل میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے، پاکستان کو موصول ہونے والے آئی ایم ایف کے میمورنڈم برائے اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کے مسودے میں 7 ویں اور 8 ویں دوزیرالتوا پروگرام تو شامل ہیں مگر اس میں یہ اشارہ نہیں دیا گیا کہ پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر قرض کی قسط کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تاہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف دستاویز موصول ہوگئی ہے جس میں بیل آؤٹ پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں جائزوں کے انضمام شامل ہیں اور اس کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر قرض
ملے گا۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بتائی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم ای ایف پی دستاویز کے مسودے میں آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کا حجم 1.9 بلین ڈالر تک بڑھانے کا عندیہ نہیں دیا۔ قرض کے حجم میں اضافے کے معاملے پر اب دونوں طرف سے بات چیت ہو گی ۔ وزیر خزانہ نےنجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کو دوگنا کر کے 2 ارب ڈالر کر نے کی در خواست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے لیکن قرض کی رقم کا حجم 1.5 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم این ایف پی میں عندیہ دیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو اگلے سال جون تک بڑھا سکتا ہے تاہم اس کا صراحت سے ذکر نہیں کیا گیا مگر تشویش کا ایک منظر یہ ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کا معاملہ ایگزیکٹو بورڈ میں لے جانے کے لیے چھ ہفتے کا وقت چاہتا ہے، پاکستان اس وقت میں کمی کرنا چاہتا ہے۔