‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

پاکستان:  کورونا  میں کمی,953 افراد وائرس کاشکار

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں کمی کے بعد شہریوں کے متاثر ہونے اور اموات کا سلسلہ جاری، ملک میں مزید953 افرادوباء کاشکار، 11 جان سے گئے۔

جمعہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 953 کورونا وائرس کے کیسز اور 11 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک میں 11 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30ہزار248 ہو گئی ہے جبکہ نئے 953 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1511754 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 36ہزار678 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 2اعشاریہ 59 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 890 تھی۔ملک میں 2605 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں .صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1451665 رہی۔ جمعرات تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 30794 ریکارڈ کی گئی۔سندھ میں اب تک 569338، پنجاب میں 502264، خیبرپختونخوا میں 216614، اسلام آباد میں 134519، بلوچستان میں 35361، آزاد کشمیر میں 43068 اور گلگت بلتستان میں 11543 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13513، سندھ میں 8083، کے پی میں 6283، اسلام آباد میں 1014، آزاد کشمیر میں 788، بلوچستان میں 376 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

You might also like