پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

کورونا کی شرح میں کمی، مزید13 مریض جاں بحق،961کیسزرپورٹ

24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ کی گئی ،این سی او سی

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کی شرح میں کمی آنے لگی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید13 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 53 ہوگئی جبکہ961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 365، سندھ میں 5 لاکھ 64 ہزار 895، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 87، بلوچستان میں 35 ہزار 284، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 936 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 684 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 61 لاکھ 74 ہزار 561 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک14 لاکھ 6 ہزار 361 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 53 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 461، سندھ میں 8 ہزار 30، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 210، اسلام آباد میں ایک ہزار 5، بلوچستان میں 374، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 784 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

You might also like