‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

پارٹی گیٹ اسکینڈل پر برطانوی وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں پھرمعذرت

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاون کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر معذرت کرلی ہے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لوگوں کے غصے کا احساس ہے اس لیے میں پھر معذرت کرتا ہوں۔ہاوس آف کامنز میں ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ معذرت کہنا کافی نہیں ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں ہمیں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور سیکھنا چاہیے۔جانسن نے کہا کہ وہ سو گرے کی رپورٹ کے نتائج کو مکمل طور پر قبول کرتے ہیں جبکہ سروس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی نظر ثانی کی جائےگی۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈرکیئراسٹارمرکہتے ہیں ہمیشہ کی طرح ہرشخص ذمہ دار ہے سوائے وزیراعظم کے،بورس جانسن اب بھی استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ ان میں شرم نہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاو¿ن کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو شدید تنقیدکا سامنا ہے اور ان سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبردار ہونےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر گردش کیں جن میں بورس جانسن کو ان کی سرکاری رہائش گاہ کے گارڈن میں اپنے اسٹاف کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

You might also like