پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید15افرادجاں بحق

اموات 29137تک پہنچ گئیں،5196نئے کیسز رپورٹ

کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح10.17فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی

ملک بھر میں مہلک وبا کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں کوروناوائرس کے 5196نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید15مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29137تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد86124تک پہنچ گئی ، ملک  بھرمیں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح10.17فیصد تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ40لاکھ4ہزار859 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران3لاکھ83ہزار665افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ4لاکھ 25ہزار638افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ88ہزار764افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ34لاکھ79ہزار725خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ43ہزار689کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیںجبکہ21لاکھ70ہزار6افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 73243افرادکو بوسٹر ڈوز لگائی گئی۔ پاکستان اب تک کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ86ہزار348تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ71 ہزار87مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1293تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1453مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد10425تک پہنچ گئی ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4514تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22398تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد47379تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان357،آزاد جموں وکشمیر963جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد88تک پہنچ گئی۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ75ہزار876مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ32ہزار181،صوبہ خیبر پختونخوا میں 176043،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد109409،صوبہ بلوچستان33308،آزادجموں وکشمیر34019جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10251تک پہنچ گئی۔اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد120813،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد186537،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ67ہزار697،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ31ہزار8،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34032 ،آزاد کشمیر35734اور گلگت بلتستان میں10526افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں13119افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7753، خیبر پختونخوا میں5980، اسلام آباد میں979، گلگت بلتستان میں187، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں752فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 46لاکھ91ہزار5ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے51063نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔ 

You might also like