‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

دو سالہ بچے نے ماں کے موبائل سے ہزاروں ڈالر کا آن لائن آرڈر کر دیا

امریکی ریاست نیوجرسی میں خاتون اس وقت حیران رہ گئیں جب دو ہزار ڈالر کا سامان آن لائن خریداری کے نتیجے میں ان کے دروازے پر پہنچا اور آرڈر ان کے موبائل سے دو سالہ بیٹے نے دیا تھا۔یو ایس ٹو ڈے نے این بی سی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مدھو کمار نامی خاتون نے فرنیچر کی کچھ اشیا خریدنے کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ چیک کی تاہم کوئی چیز نہیں خریدی۔مدھو کمار کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ شاید آرڈر ان کے شوہر یا دو بڑے بیٹوں میں سے کسی نے دیا ہو، تاہم جب ان سے پوچھا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی۔مزید تحقیق پر یہ بات کھل گئی کہ آرڈرز ان کے دو سالہ بیٹے ایانش نے دیے تھے۔ایانش کے والدین کو یقین ہے جب وہ ماں کے موبائل فون کے ساتھ کھیل رہا تھا تبھی اس نے دو ہزار ڈالر کی اشیا کا آرڈر دے دیا تھا۔ایانش کے والد پرامود کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود جا کر سامان کو چیک کیا اور جب ادائیگی کا خانہ دیکھا تو اس کے لیے ادائیگی بھی کی جا چکی تھی۔دو سالہ بچے کی جانب سے جن اشیا کا آرڈر دیا گیا ان کی آمد کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہا، جس میں کرسیاں، گل دان اور کچھ دوسری چیزیں شامل تھیں، جن کو اب مدھو کمار نے گھر میں سجا رکھا ہے۔مدھو کمار کہتی ہیں ’وہ بہت چھوٹا ہے، وہ بہت پیارا ہے، ہم اس پر ہنس رہے ہیں کہ اس نے ان تمام چیزوں کا آرڈر دیا۔مدھو کمار کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جو چیزیں ان کو پسند ہیں وہ رکھ لیں گے جب کہ باقی واپس کر دیں گے۔ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ وہ اپنے فون لاک کر کے رکھیں گے۔انہوں نے این بی سی کو بتایا کہ ’اب ہم سخت پاس کوڈز ڈالیں گے یا پھر چہرے کی شناخت کا ا?پشن استعمال کریں گے۔‘