‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

اومیکرون کے خلاف موڈرنا ویکسین کی کلینکل ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں شروع

 کلینکل ٹرائل کے آغاز کے بعد توقع ہے کہ کمپنی ریگولیٹرز کے ساتھ ڈیٹا کو مارچ تک شیئر کرسکے گی،سی ای او

موڈرنا کی کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کے لیے مخصوص کووڈ ویکسین کی کلینکل ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گا جبکہ ڈیٹا مارچ تک سامنے آسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ کلینکل ٹرائل کے آغاز کے بعد توقع ہے کہ کمپنی ریگولیٹرز کے ساتھ ڈیٹا کو مارچ تک شیئر کرسکے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسین مکمل ہوچکی ہے اور آنے والے ہفتوں میں کلینکل مرحلے میں داخل ہوجائے گی، ہمیں توقع ہے کہ مارچ تک ہمارے پاس اس کا ڈیٹا ہوگا جو ریگولیٹرز سے شیئر کیا جائے گا تاکہ اگلے مراحل کا تعین کیا جاسکے۔موڈرنا کی جانب سے ایک اور سنگل ڈوز ویکسین تیار کی جارہی ہے جو کووڈ 19 کے بوسٹر ڈوز اور تجرباتی فلو ویکسین کا امتزاج ہے۔موڈرنا کے سی ای او نے بتایا کہ بہترین منظرنامے میں کم از کم کچھ ممالک میں کووڈ اور فلو کی مشترکہ ویکسین 2023 کے موسم خزاں میں دستیاب ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سالانہ ایک بوسٹر ویکسین کی دستیای ہے تاکہ ہمیں کچھ افراد کی جانب س موسم سرما میں 2 سے 3 ڈوز لگوانے سے گریز جیسے مسائل کا سامنا نہ ہو۔متعدد ممالک میں شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک فراہم کی جارہی ہے بالخصوص معمر اور کمزور مدافعتی نظام کے مالک افراد کو، جبکہ اسرائیل میں تو شہریوں کو چوتھی خوراک کی پیشکش بھی کی جارہی ہے۔

You might also like