پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

پاکستان: کورونا کا پھیلاؤ تیز، 5ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 10شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 33ہزار 521افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 29شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53ہزار253ٹیسٹ ہوئے. مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ42 لاکھ 39ہزار761ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9.45فیصد رہی جبکہ 827مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  1 ہزار 125افراد نے شکست دی. جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار611 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 39 ہزار 881ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 91جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 5ہزار930کیسز اور 7 ہزار 703اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 82 ہزار 419افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 963انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 729 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 770افراد کورونا سے متاثر اور 749جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 11ہزار 855شہری کورونا سے متاثر جبکہ 969 انتقال کر گئے۔

You might also like