پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

ایپل کمپنی اپنے انجینئرز کو فیس بک کے پاس جانے سے روکنے کیلئے کیا کچھ دیتی ہے؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کی طرف سے اپنے کچھ انجینئرز کو 50ہزار ڈالر (تقریباً 89لاکھ روپے)سے ایک لاکھ 80ہزار ڈالر (تقریباً 3کروڑ 20لاکھ روپے)تک کی خطیر رقم بونس میں دیئے جانے کا حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

 بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایپل اپنے انجینئرز کے ایک گروپ کو اتنی خطیر رقم بونس میں اس لیے دیتی تھی تاکہ وہ اس کے ہاں نوکری چھوڑ کر کسی دوسری متحارب کمپنی، بالخصوص فیس بک کے پاس نہ چلے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے اتنا زیادہ بونس ان انجینئرز کو دیا جاتا ہے جو سیلیکون ڈیزائن، ہارڈویئر، کچھ مخصوص سافٹ ویئرز اور آپریشن گروپ میں کام کرتے ہیں۔ انتہائی اعلیٰ کارکردگی کے حامل کئی انجینئرز کو یہ بونس کمپنی کے شیئرز کی صورت میں بھی دیا جا چکا ہے تاکہ وہ ایپل کو چھوڑ کر کسی اور کمپنی میں ملازمت نہ کر لیں۔

ایپل اور فیس بک اگرچہ مختلف طرح کے کاروبار کر رہی ہیں، اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہیں اور پھر مارک زکربرگ کی کمپنی فیس بک، جس کا نام اب میٹا رکھا جا چکا ہے، اپنی ایک سمارٹ واچ بھی تیار کر رہی ہے، گویا اس اقدام سے وہ ایپل کے مقابلے میں آ جائے گی۔ حالیہ چند مہینوں میں ایپل سے نوکری چھوڑنے والے 100کے لگ بھگ انجینئرز کومیٹا ہائر کر چکی ہے۔ اسی طرح ایپل بھی میٹا کے کچھ کلیدی ملازمین کو اپنے ہاں نوکری دے چکی ہے۔

You might also like