‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

کیا واقعی ایپل کمپنی اپنے نئے آئی فون 14میں سم کارڈ سلاٹ ختم کردے گی؟

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی طرف سے اپنا نیا ماڈل ’آئی فون 14‘ روایتی سم کارڈ سلاٹ کے بغیر متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ ایپل آئی فون 15میں سم کارڈ سلاٹ ختم کرے گی اور یہ ماڈل صرف ’ای سم ‘ کو سپورٹ کرے گا تاہم اب میک رومرز(MacRumors)نامی فرم کی طرف سے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایپل مبینہ طور پر آئی فون 14سے ہی سم کارڈ سلاٹ ختم کرنے جا رہی ہے۔

میک رومرز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایپل اس حوالے سے امریکہ کی سیلولر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے کہ وہ صرف ای سم کو سپورٹ کرنے والے آئی فون 14کے لیے کمپنی سے تعاون کریں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی فون 14ستمبر 2022ءمیں متعارف کرایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ایپل کمپنی ستمبر 2018ءمیں اپنے ماڈل آئی فون ایکس ایس کے بعد سے ہر ماڈل میں روایتی سم کارڈ کے ساتھ ای سم کارڈ کا آپشن بھی فراہم کر رہی ہے، تاہم آئی فون 14پہلا ماڈل ہو گا جس میں صرف ای سم استعمال ہو گی۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کمپنی آئی فون 13کے کچھ ماڈلز میں بھی نینو سم کارڈ کا آپشن ختم کر دے گی۔ 

You might also like