بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

گوگل سے نمبرون ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک نے چھین لیا

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹ گوگل سے نمبر ون کا اعزاز چھن گیا ہے اور اس کی جگہ ٹک ٹاک نے لے لی ہے، 2020 میں نمبر ون کا اعزاز گوگل کے پاس تھا، دوسرے نمبر پر فیس بک اور ٹک ٹاک اس فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا۔

 دنیا نیوز کے مطابق امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک کا ڈومین ( ویب ایڈریس) گوگل کو مات دے کردنیا بھر میں صف اول ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین ہر قسم کا مواد مختصر ویڈیوز کی صورت میں بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی مقبولیت رواں سال نومبر 2021 کے آخر تک تیزی سے بڑھتی رہی اور اب اس نے گوگل کو شکست دیکر دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔اس سے قبل ستمبر 2021 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک نہ صرف پوری دنیا میں بلکہ امریکہ میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ بن گئی ہے، جسے ہر عمر کے لوگ استعمال کر رہے ہیں۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے 2018 میں میوزیکل ایپ خریدی اور اسے اپنے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈویان کے ساتھ ضم کر کے ٹک ٹاک ایپ لانچ کی جس نے صرف ایک سال میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے۔ایک اور ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی ویب سائٹ کو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ قرار دیا گیا ہے۔

You might also like