‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

طلبہ نے تقریری مقابلوں میں ا عتماد کا مظاہرہ کیا، شرف علی شاہ

کراچی (نیوزرپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے کانفرنس ہال میں ہفتہ طلبہ کے سلسلے میں تقریری مقابلہ ہوا جس کا موضوع ’’تم ہو اک زندہ جاوید روایت کے چراغ‘‘ تھا۔اس مقابلے میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے سو سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ چیئر مین بورڈ سید شرف علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ نے اس موضوع پر بڑے اعتماد کے ساتھ اظہار خیال کیا۔ مجھے امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی انٹر بورڈ مقابلوں میں شرکت کریں گے اور اپنی عملی زندگی میں بھی اسی خود اعتمادی اور عزم کا مظاہرہ کریں گے۔ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریسرچ سیکشن کے عملے خصوصاً ایم اے جعفری کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ہفتہ طلبہ کے انعقاد میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل میں آگے بڑھنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا ریسرچ سیکشن ہم نصابی سرگرمیوں کو طلبہ کی شخصیت کی تعمیر کے لیے بہت اہم سمجھتا ہے۔ اس موقعے پر ڈاکٹر رخسانہ صبا، پروفیسر رخسانہ ناز اور ڈاکٹر سعید احمد صدیقی نے منصفین کے فرائض انجام دیئے جبکہ نظامت کے فرائض صوبیا خان نے ادا کئے۔مقابلوں میں قائداعظم رینجرز اسکول نارتھ ناظم آباد کے علی شیرنے پہلی پوزیشن، اقراء حفاظ بوائز اسکول بلال کالونی طیب سلیم چوہدری نے دوسری پوزیشن اور جامعہ تاجیہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بفر زون کے  محمد یحیٰی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

You might also like