‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

اسپین کے معروف پبلشر’ آئیگواس دے بارسلونا‘کی کتاب کی رونمائی

بارسلونا(نوائے وقت رپورٹ) دنیا کے لیے ایک کھْلا شہر: پاکستان جیسی اہم کتاب کی تعارفی تقریب کا انعقاد جس میں بارسلونا میں مقیم اہم پاکستانی ہم وطن بھائیوں کا تعارف انٹرویو کی صورت میں کروایا گیا ہے ۔ جس میں چوہدری امانت حسین مہر سمیت پاکستانی کمیونٹی کے مختلف سیکٹر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے انٹرویو ان کے بارسلونا سپین پہنچنے کے واقعات اور ان کی زندگی کی کہانی شامل ہے۔ اس تاریخی کتاب کی تیاری میں حافظ عبدالرزاق صادق نے معاونت کی ہے ۔ یہ ایک تاریخی کتاب ہے جو کہ ہمیشہ بارسلونا کے معاشرے اور کلچر کا حصہ رہے گی۔ جسے آئیگواس دے بارسلونا جیسے بڑے ادارے نے شائع کیا۔ پاکستان قونصلیٹ بارسلونا نے اس تقریب کے لیے ہر ممکن تعاون کیا ہے۔. اس موقع پر آئیگواس دے بارسلونا کے ڈائریکٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بارسلونا میں مقیم اہم پاکستانی کمیونٹی کے بارے میں کتاب شائع کی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اس کمیونٹی کااس معاشرے کی انٹیگریشن اہم کردار ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ پاکستانی کمیونٹی میں سے اس کتاب کے اہم کردار معروف بزنس اور سماجی شخصیت چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس تاریخی کتاب کا حصہ ہوں۔ انہوں نے آئیگواس دے بارسلونا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئیگواس دے بارسلونا نے وہ تاریخی کام کیا ہے جو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور یہ کتاب بارسلونا اور اس معاشرے کی تاریخ کا حصہ رہے گی۔ قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے کہا کہ میں اس کتاب کی اشاعت پر سو فیصد نمبر کے بجائے دو سو نمبر دیتا ہوں اور آئیگواس دے بارسلونا کا شکریہ کہ انہوں نے میرے ملک کی اہم شخصیات پر کتاب شائع کی ہے اور مستقبل میں مزید پاکستانیوں کے انٹرویو بھی شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس جیسے کتابیں شائع ہونے سے معاشرے میں ایک دوسرے کے بارے جاننے کا موقع ملتا ہے اور میں آئیگواس دے بارسلونا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستانیوں اس کا حصہ بنایا ہے۔ اس تقریب کی آرگنائزیشن میں معروف پاکستانی حافظ عبدالرزاق صادق نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب کے اہتمام پر آئیگواس دے بارسلونا نے قونصل جنرل علی عمران چوہدری کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور چوہدری امانت حسین مہر نے بھی قونصل جنرل علی عمران چوہدری کو ان کی شاندار خدمات پر اور آئیگواس دے بارسلونا کے ڈائریکٹرز فلیپے کامپوس اور ماریچیل کو اس کتاب کی اشاعت پر اعزازی شیلڈز دی۔ اس اہم کتاب میں جن معروف پاکستانیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں قونصل جنرل علی عمران چوہدری، چوہدری امانت حسین مہر، محمد اقبال چوہدری، حافظ عبدالرزاق صادق، افضال احمد بیدار، جاوید مغل، جاوید منیر ڈار، نوید احمد اندلسی، راجہ شفیق کیانی، چوہدری عزیز امرہ، ملک عمران خان، ارشاد اللہ بھٹی، صائمہ ظہیر، جوزفین کرسٹینا، سجاول خان، یاسر چوہدری، بابر باجوہ شامل ہیں۔ آخری میں معزز مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی

You might also like